42.3 C
Islamabad

ڈھاکا میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا جسے سیاسی حلقوں میں ایک حیران کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان ملاقات ڈھاکا میں ہوئی جہاں دونوں رہنما بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کیلئے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس آئے اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

ایاز صادق اور جے شنکر کے درمیان ہونے والی ملاقات مئی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد اعلیٰ سطح پر پہلی ملاقات ہے

یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کے سیاسی و سفارتی رابطے بھی منقطع ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین