35.2 C
Islamabad

کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے،نصف صدی بعد ڈبل ڈیکر بسیں

شہر قائد میں نصف دہائی کے بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، کل سے مسافر سفر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سروس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے بتایا کہ آج ابتدائی مرحلے میں تجرباتی بنیادوں پر پانچ بسیں شاہراہ فیصل سے ملیر کینٹ تک چلائی جا رہی ہیں۔ کل سے ڈبل ڈیکر بسوں میں عوام سفر کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈبل ڈیکر بس کا روٹ ملیر سے لیکر شارع فیصل تک رکھا گیا ہے۔ تجربہ بہتر ہوگا تو ڈبل ڈیکر کی بہت بڑی فلیٹ منگوائیں گے، اور 2026 میں ڈبل ڈیکر بسز پورے کراچی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔

 ان کا کہنا تھا ڈبل ڈیکر کا روٹ 22 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور اس کا کرایہ 80 سے 120 روپے ہوگا

 

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین