بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کو آج ڈھاکا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خالدہ ضیاء کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیاء الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے نماز جنازہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ وفد بھی شرکت کریں گے۔
