سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے، وہ اس وقت کوما میں جا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے زمین پر گر گئے تھے۔
ان کے اچانک بیمار ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ برسبین کے اسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔
