43 C
Islamabad

یوکرین کا روسی صدر کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ناکام

روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی نووگورود ریجن میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون حملے کا الزام عائد کردیا اور ساتھ ہی ڈرون حملے کا بھرپور جواب دینے کا بھی عندیہ دے دیا۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈرون حملے کی تردید کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب پیر کے روز روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا کہ اس نے شمالی روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو ڈورون سے نشانہ بنایا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے مطابق یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کی درمیانی شب روس کے نووگورود ریجن میں واقع صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی، جنہیں روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سرگئی لاؤروف نے اس حملے کو “ریاستی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا، روسی مسلح افواج کی جانب سے جوابی کارروائی کے لیے اہداف پہلے ہی منتخب کر لیے گئے ہیں۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں روسی وزیر خارجہ نے اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جب کہ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اُس وقت صدر پیوٹن کہاں موجود تھے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین