37.1 C
Islamabad

پنجاب میں شدید دھند، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث مسافر بس اور کاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین