*یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو داخلہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیر داخلہ کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں شروع کی جائیں گی ڈی سی اسلام آباد کی تمام ایم ٹیگ پوائنٹس پر پراسسنگ تیز کرنے کی ہدایت
شہر بھر میں ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں،14 نومبر سے اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ کے قریب گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گیٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہےیکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال ہوتے ہی بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں شروع ہو جائیں گی شہری کسی بھی قانونی مشکل سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑی کو ایم ٹیگ لگوائیں
