33.2 C
Islamabad

کس ملک کے بیڈمنٹن روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا؟

چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ بیڈمنٹن کھیلنے والے روبوٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

تفصیلات کے مطابق اس جدید روبوٹ نے چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر شاؤشِنگ میں ملک کے چند بہترین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے خلاف کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر1,452 مسلسل ریلیاں مکمل کیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق روبوٹ نے لگاتار 1,452 شاٹس کامیابی کے ساتھ واپس کیے، جس کے ذریعے موبائل روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مسلسل بیڈمنٹن کاؤنٹر ہِٹس کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا اس تاریخی کامیابی نے کھیل اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایتھلیٹک روبوٹ جدید وژن اور موشن کنٹرول سسٹمز سے لیس ہے، جو ملی سیکنڈ کی سطح تک انتہائی درست ٹائمنگ کے ساتھ کام کرتے ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین