31 C
Islamabad

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی اور کمبوڈین وزرائے دفاع نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاہدے کے فوراً بعد جنگ بندی نافذ ہو جائے گی، فوجی دستوں کی موجودہ تعیناتی برقرار رہے گی، شہریوں، شہری تنصیبات، انفراسٹرکچر اور فوجی اہداف پر ہر طرح کے حملے ممنوع ہوں گے۔

دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی اور فوجیوں کی تمام نقل و حرکت منجمد کرنے اور سرحدی علاقوں کے شہریوں کو گھر واپسی کی اجازت دینے پر اتفاق کیا، تخریب کاری اور سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے میں تعاون پر بھی رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔مشترکہ بیان کے مطابق جنگ بندی کے 72 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی حراست میں موجود کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا، جو جولائی سے وہاں زیرِ حراست ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 20 روز سے جاری سرحدی جنگ میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے ہیں، فریقین کے درمیان گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے مختلف غیر واضح حصوں پر خود مختاری کا تنازع ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین