33.8 C
Islamabad

پاکستان کاسری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیئے سکواڈ کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سلمان علی آغا سری لنکا میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے، وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ہوں گے، تمام ٹی ٹوئنٹی میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے، میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو شیڈول ہیں، سیریز آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگی۔

دوسری جانب پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، نوید اکرم چیمہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے منیجر ہوں گے، مائیک ہیسن وائٹ بال کے ہیڈ کوچ، ایشلے نوفکی باؤلنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ جبکہ شین مکڈرموٹ فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین