34.4 C
Islamabad

عدالتی حکم کے باوجود اگر کسی نے زمینوں کے قبضے دلوائے تو وہ نتائج کے لیئے تیار رہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا ہے اگر عدالتی حکم کے بعد کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کے لیے تیار رہے۔پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کی۔پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت قبضہ حاصل کرنے والا شہری بھی عدالت پہنچ گیا، عدالت نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے قبضہ حاصل کرنے والے شہری کو فوری قبضہ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے قبضہ حاصل کرنے والے شہری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ غلط کا کیسے دفاع کر سکتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ڈی سیز پر بنی کمیٹیز نے اختیارات سے تجاوز کیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ پہلے قبضہ واپس کریں پھر آگے بات کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیاجسٹس عالیہ نیلم نے کہا کیوں نہ اس کمیٹی ممبران کے خلاف کارروائی شروع کریں، وکیل خود تسلیم کر رہا ہے کہ ڈی سیز نے اختیارات سے تجاوز کیا، اگر پٹواری ٹائم سے کام کرتا تو یہ معاملہ آتا ہی نہیں، جب سسٹم کو بائی پاس کریں گے تو پھر ایسے ہوگا۔وکیل نے کہا سسٹم سے انصاف نہیں ملے گا تو کہاں جائیں؟ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا اخباری خبریں لگانے کے لیے یہاں ڈائیلاگ نہ ماریں، یہ حقیقت ہے کہ یہاں کیسز کے فیصلے نہیں ہوتے، آپ جذباتی باتیں نہ کریں مجھے پتہ ہے یہاں کتنے پرانے کیسز ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا دیپالپور میں 40 ایکڑ پراپرٹی پر مخالفین قابض ہیں، ڈی آر سی کمیٹیز نے 27 دنوں میں ہمیں قبضہ دلایا۔چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا یہ آرڈر پاس کس نے کرنا تھا؟ کمیٹی کا قبضے کا آرڈر مس کنڈکنٹ ہے، جس پر وکیل نے کہا میں یہ مانتا ہوں کہ ڈی سیز نے غلط فیصلہ دیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ خود کہتے ہیں کہ ان کے پاس قانون کے تحت کارروائیوں کا اختیار نہیں تھا۔وکیل نے استدعا کی کہ آپ ڈی سی کو ہدایت کر دیں کہ وہ ہمیں سن کر فیصلہ کر دے، ڈی سی فیصلہ کر ہی نہیں سکتا کہ فیصلہ کسی اور کا اختیار ہے، میرے سامنے یہ ایشو نہیں ہے آپ پراپرٹی کے مالک ہیں یا نہیں، میرے سامنے معاملہ یہ ہے کہ ڈی سیز کو فیصلے کا اختیار ہے یا نہیں۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا آرڈینس معطل ہونے کے بعد 24 دسمبر کو گوجرانولہ میں ایک ایکڑ پراپرٹی کا قبضہ دیا گیا، اگر عدالتی حکم کے بعد کسی نے قبضے دلوائے تو نتائج کے لیے تیار رہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آر سی کمیٹی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین