وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ایچ سولہ میں دانش یونیورسٹی اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر سیکٹر ایچ-16 میں متاثرین نے سی ڈی اے کے غلط فیصلوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سی ڈی اے (CDA) کی جانب سے سیکٹر ایچ-16 ،ڈی۔تیرہ ایف تیرہ ای تیرہ سی سولہ سمیت متاثرہ سیکٹرز کے لاکھوں رہائشیوں اور زمین مالکان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور غلط فیصلوں کے خلاف “متاثرین الائنس” نے مظاہرہ کیا ہے
مالکان اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی پالیسیوں میں تضاد اور زمینوں کے حصول (Acquisition) کے حوالے سے کیے گئے حالیہ فیصلے عوامی مفاد کے خلاف ہیں۔ کئی سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو نہ تو مناسب معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ ہی متبادل پلاٹس کی الاٹمنٹ کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے
احتجاج کے بنیادی مطالبات:
سیکٹر ایچ-16 ۔ سی-16، سی-13 , ای-13 , ایف-13 اور ڈی -13 کے متاثرین کے جائز حقوق کی فوری فراہمی۔ایس آر او یا گوگل 2008 کے تحت ایوارڈ کی منسوخی اور نوٹس کی واپسی ۔
بیوروکریٹک رکاوٹوں کا خاتمہ اور الاٹمنٹ لیٹرز کا فوری اجرا۔
سی ڈی اے کے ان فیصلوں کی منسوخی جن سے مقامی آبادی کی حق تلفی ہو رہی ہے۔
