37.1 C
Islamabad

اپوزیشن اتحاد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

  • اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی جب کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے نئے میثاق پر دستخط کرانے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپوزیشن الائنس کا اجلاس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساجد ترین اور حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں اپوزیشن کی 2 روزہ قومی کانفرنس اور 8 فروری یوم سیاہ پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور 8 فروری کو ملک بھر اور دنیا میں یوم سیاہ اور ہڑتال کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی اجلاس میں زیر غور آئی۔اجلاس میں ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نئے میثاق کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا جب کہ اجلاس میں طے پایا کہ شفاف انتخابات، نئے الیکشن کمشنر اور پارلیمانی بالادستی نئے میثاق کا حصہ ہوں گے۔اپوزیشن اتحاد نے آئین، جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر ڈائیلاگ کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے 1973 کے آئین پر تمام جماعتوں کے اتفاق پر زور دیا اور نئے میثاق پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط کرانے کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔اجلاس میں 8 فروری یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ سطح پرذیلی کمیٹیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین