42.9 C
Islamabad

بھارت وجے ہزارے ٹرافی بلے باز نے 32 گیندوں پر سنچری بناکر ریکارڈ قائم کردیا

وجے ہزارے ٹرافی: بھارتی کرکٹر کی دھواں دار بیٹنگ، 32 گیندوں پر سنچری بناکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ثاقب الغنی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔اس کے ساتھ ہی ثاقب الغنی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے جبکہ یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔

بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے اروناچل پردیش کے خلاف 40 گیندوں پر 128 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ بہار کی جانب سے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔یوں بہار کی ٹیم نے لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ 574 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔واضح رہے کہ لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے جیک فریزرمک گروک کے پاس ہے جنہوں نے 2023 میں 29 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین