42.9 C
Islamabad

چین کے ٹینس کھلاڑی پر میچ فکسنگ ثابت 12 سال کی پابندی عائد

چین کے ٹینس کھلاڑی پینگ رین لانگ پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں 12 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کے ساتھ کھلاڑی پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 25 سالہ کھلاڑی نے نچلی سطح کے ایونٹ میں اپنے پانچ میچز فکس کرنے کا اعتراف کیا۔

کھلاڑی نے 11 مزید میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو پیشکش کرنے کا بھی اعتراف کیا جن میں سے چھ فکس تھے۔ میچ فکسنگ کی یہ سرگرمیاں 2024 میں مئی اور ستمبر کے درمیان ہوئیں جن میں ترکیے، ہانگ کانگ اور چین میں منعقد ہونے والے متعدد آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس شامل تھے۔تاہم، ادارے نے اس میچ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جو میچ فکس کیے گئے تھے

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین