اسلام آباد:
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا ہےکہ آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔اسلام آباد میں عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو خریدنےکے لیے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عارف حبیب کا کہنا تھا کہ آج کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملےگا اور بیرون ملک سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن اور کابینہ کو بھی اس سارے عمل کا کریڈٹ جاتا ہے۔عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا ان کا کہنا تھا کہ اس ائیرلائن کو دوبارہ سے عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے، اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا، مجھے لگتا ہے اس سے نجکاری کے اور راستے کھلیں گے،پرائیویٹائزیشن کمیشن نے شفاف طریقے سے سارا عمل مکمل کیا۔
