36.7 C
Islamabad

سکیورٹی خدشات،برطانوی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری

افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہونے کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے تازہ ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ ملک بھر میں سیکیورٹی خطرات بدستور موجود ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی راستوں کی بندش، محدود نقل و حرکت، اور سفارتی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث افغانستان کا سفر انتہائی خطرناک ہو چکا ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو گرفتاری، حراست اور طویل قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔برطانوی حکومت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی شخص افغانستان جانے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ ممکنہ خطرات کا مکمل جائزہ لے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین