وزیراعظم کی جانب سے باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے
وزیراعظم نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت اور ایک شہری کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے
وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے
وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے،
ملک سے پولیو کے خاتمے تک پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی
