36.7 C
Islamabad

یو ٹیوبر سہراب برکت کے ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت نے سوشل میڈیا مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے معاملہ میں گرفتار یوٹیوبر سہراب برکت کامزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران یوٹیوبر سہراب برکت کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کی سہراب برکت کے مزید 25 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،سہراب برکت کیجانب سے بیرسٹر سعد رسول عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ سہراب برکت کو ایک بین الاقوامی کی ایک کانفرنس میں مدعو کیا گیا،ہمیں پتہ چلا کہ سہراب برکت کا نام پی این آئی آیل کی لسٹ میں ڈالا گیا،ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس میں چھ سماعتیں ہوئیں،این سی سی آئی سے پوچھا گیا کہ کیا کیا آپ کو سہراب برکت کسی کیس میں مطلوب ہے؟، این سی سی آئی اور دیگر اداروں نے کہا ہمیں سہراب برکت مطلوب نہیں ہے،26 نومبر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کہا گیا کہ ہم آپ کو گرفتار کریں گے،این سی سی آئی اے نے جواز دیا کہ ہمارا سسٹم اپڈیٹ نہیں ہے،48 گھنٹے بعد سہراب برکت کو اسلام آباد کی بجائے لاہور کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، لاہور میں دوسرے کیس میں جوڈیشل ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے ان کو دوبارہ گرفتار کیا گیا،کشمیر میں ایک احتجاج کے حوالے سے انہوں نے ٹویٹ کی،وکیل حیات حیدر نے کہاکہ یہ کشمیر کے بیٹے ہیں جس میں کشمیریوں سے مخاطب تھے کہ آپ تحمل کا مظاہرہ کریں،ریکوری صرف موبائل کی ہونی ہے جو 27 نومبر سے ان کے پاس ہے،اس موقع پرپراسیکیوشن کی جانب سے کہاگیا کہ انہوں نے کئی ویلاگ کئے ہیں جن کا مشاہدہ کرنا، سہراب برکت نے کہاکہ اگر تنقید کرنا جرم ہے تو پھر سارے صحافیوں کو گرفتار کر لیں؟، دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور بعد ازاں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سہراب برکت کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے حکام کے حوالہ کردیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین