اسلام آباد
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 13 سے 18 دسمبر 2025 کے لیے برفباری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ۔13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔ممکنہ موسمی صورتحال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی اور بالائ علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔کوہستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
برفباری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔16 سے 18 دسمبر کے دوران برفباری کی شدت میں کمی تاہم سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان۔بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔شمالی علاقوں میں متعدد مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کا امکان ہےسیاحوں اور مسافروں سے التماس ہے کہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں این ڈی ایم اے ممکنہ موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی فراہم کر رہا ہے
