29.3 C
Islamabad

ڈاکٹر وردہ قتل کیس ملزمہ کے 16 جعلی اکاؤنٹس برآمد

ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں پولیس کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمہ ردا کی جانب سے مختلف ناموں سے بنائے گئے سولہ جعلی اکاؤنٹس منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ ردا نے مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے 73 تولہ سونا جمع کروایا اور دو کروڑ روپے سے زائد کا قرض حاصل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے ناموں پر یہ زیورات جمع کروائے گئے، ان میں 8 اکاؤنٹس مردوں جبکہ سات اکاؤنٹس خواتین کے نام پر ہیں۔مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مرکزی ملزمہ ردا نے اپنے نام پر زیورات کے عوض صرف 12 لاکھ روپے سے زائد کا قرض حاصل کر رکھا ہے۔پولیس کی جانب سے معاملے کے تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین