43 C
Islamabad

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں: مصری وزیر خارجہ

مصر کے  وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے کہا کہ پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اسلام آباد، پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں میں جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت کرتے ہیں

 

اا۔ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور مصر کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں

 

 وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اورمصرکے درمیان معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین