40.4 C
Islamabad

کولمبو، سمندری طوفان دتوا کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 123 ہو گئی

سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔

 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفان اور سیلابی صورتحال کے سبب ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کو اسکولوں اور پبلک مقامات میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

سری لنکن محکمہ آبپاشی کا کہنا ہےکہ ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقے جو پہلے سے ہی سیلاب سے متاثرہ ہیں وہاں مزید سیلاب متوقع ہے جب کہ دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

 

حکام کے مطابق سیلاب کے باعث متعدد افراد نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی تھی جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین