راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان صحت مند ہیں اور جیل میں موجود ہیں۔
جیل انتظامیہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ان افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں کہا جارہا تھا کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں موت ہوگئی ہے
