43 C
Islamabad

عوامی ایکشن کمیٹی نے معاہدے سے رو گردانی پر آواز بلند کردی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی تقریر سامنے آ رہی ہےکہ معائدہ نئی حکومت نے توڑ دیا ہے، کابینہ کی تعداد زیادہ کر دی گئی ہے،اس کو دیکھ رہئیے ہیں

 

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر سنجیدگی سے پیش رفت جاری ہے،وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، آج تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے

 

پاور ڈویژن، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، فوڈ سیکیورٹی، سول ایوی ایشن سمیت اہم اداروں کو اجلاس میں طلب کیا گیاتھا فوڈ سیکیورٹی ڈویژن 50 فیصد رعائت دیے جانے والے نکات پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہےچیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی اجلاس میں شریک تھے

 وفاقی  وزیر  نے بتایا کہ کئی معاملات پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے،بہت جلد مظفرآباد جا کر معاملات کو مزید آگے بڑھائیں گے،مظفرآباد میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات ہوگی، عوام کے لیے جلد خوشخبری لا رہے ہیں

 

وزیراعظم شہباز شریف پوری پیش رفت کو خود مانیٹر کر رہے ہیں معاہدے پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم ہر ملاقات میں اس پیش رفت سے متعلق بریفنگ لیتے ہیں

 انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی آج چوتھی میٹنگ کی ہے، پیش رفت مثبت سمت میں جا رہی ہےمظفرآباد جا کر پوری کشمیری عوام کو مثبت خبریں دیں گے

*جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ کہتے ہیں کہ حکومت نے وزراء کی تعداد زیادہ کر کے معاہدہ توڑا ہے اس پر کیا کہیں گے صحافی کا سوال* وفاقی وزیر نے وزراء کی تعداد میں اضافے پر اعتراضات کا جواب دیتے  ہوئے کہا کہ وفاقی اور اے جے کے محکموں سے بریفنگ لی ہے،مطمئن ہوں، معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں اگلی میٹنگ مظفرآباد میں ہوگی، عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین