قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر کورم کی نشاندھی کر دی
کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کاروائی معطل کر دی
جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں اپوزیشن کے رکن صاحبزادہ محبوب سلطان نے نکتہ اعتراض مانگا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح کیا کہ پہلے ایوان کا بزنس چلایا جائے گا، اس کے بعد نکتہ اعتراض دیا جائے گا
اسی دوران اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کے بعد ایوان میں صرف 53 اراکین موجود پائے گئے، جبکہ کورم پورا کرنے کے لیے 84 اراکین کی موجودگی ضروری ہے۔حکومت ایوان میں مطلوبہ تعداد یقینی بنانے میں ناکام رہی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی
اجلاس دوبارہ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں شروع ہوا تو گنتی کرائی گئی لیکن کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا
