31 C
Islamabad

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے بتایا کہ  ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا،

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے

 

سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے

 

قبل ازیں راولپنڈی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کون سے راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کرسکوں

 

ان کا کہنا تھا کہ کل عدالتی حکم کے باوجود مجھے نہ دیگر رہنماوں کو بانی سے ملنے دیا گیا، اس سے پہلے بانی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا، ان کو اڈیالہ روڈ پر بالوں سے پکڑا گیا اور ان کی بے عزتی کی گئی، یہ سب کچھ بانی کو توڑنے کے لیے کیا جارہا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین