بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو تین کرپشن کے مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے
تینوں مقدمات حکومت کے ایک منصوبے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق ہیں
تفصیلات کے مطابق فیصلے بھی شیخ حسینہ کی غیر موجودگی میں سنائے گئے، کیونکہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں
رواں ماہ شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا موت بھی سنائی جا چکی ہے، یہ مقدمہ گزشتہ سال ان کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والی عوامی بغاوت پر حکومتی کارروائی سے متعلق تھا
