اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کی غلط فہمی اور ہٹ دھرمی نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی
غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو بند رن وے پر لینڈ کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کارن وے 28لیفٹ مرمت کیلئے بند ہے، رن وے28لیفٹ بند ہونے اور رن وے28رائٹ کھلے ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا
