28.6 C
Islamabad

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے امیچوں کی سیریز کا آغاز منگل کو راولپنڈی میں پہلے میچ سے ہو گا

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز (کل) منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ سے ہو گا۔ قومی ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کی کمان چریتھ اسالنکا کے سپرد ہے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیم اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے جس کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ 13 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔ میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی کے لیے راولپنڈی پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 5500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں جبکہ 350 سے زائد ٹریفک وارڈنز شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہیں۔

اسٹیڈیم کے اطراف اور بلند عمارتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سیکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے گرد گشت کر رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جبکہ متبادل راستوں کی رہنمائی کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین