دارالحکومت کا فعال چیمبر
تحریر خالد چوہدری
-اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو فعال اور پاکستان کا بہترین چیمبر بنانے کے لئے برسر اقتدار فاونڈر گروپ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس کی ایڈوائزری کونسل نے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر تاجر اور صنعتکار برادری کے لئے دن رات کام کیا ہے۔ آج کل فاونڈر گروپ کی ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین سابق صدر آئی سی سی آئی شیخ طارق صادق ہیں۔ انکےخاندان کا ملکی سیاست میں بہت اہم کردار رہا ہے ۔وہ 2005 میں صدر رہے اور اپنے کردار سے چیمبر کو ایک معتبر ادارہ بنایا ۔
راقم کو ان کے ساتھ بطور نائب صدر کام کرنے کا موقع ملا۔ دراصل یہ ٹیم ورک ہے ۔ کونسل ممبران شیخ طارق صادق ۔ عبد الرؤف عالم۔ زبیر احمد ملک ۔ ظفر بختاوری۔ خالد جاوید – میاں اکرم فرید – خالد اقبال ملک – محمد اعجاز عباسی- میاں شوکت مسعود – چوہدری وحید الدین۔ چوہدری مسعود احمد ۔ ناصر قریشی ۔ احمد حسن مغل اور شیخ عامر وحید ہیں ۔ تمام اراکین کی تاجر و صنعتکار برادری کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ۔
گزشتہ برس چونکہ الیکشن دو سال کے لئے ہوئے تھے لیکن کونسل نے گذشتہ برس چیمبر کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا کہ ٹاپ ایگزیکٹو ایک سال کی مدت کے لئے ہوں گے جبکہ گزشتہ برس منتخب ہونے والے عہدیداروں سے تحریری استعفے لئے گئے۔ پورا ایک سال چیمبر کی ہسٹری میں ہیجان انگیز تھا ۔ مختلف کمیٹیاں ڈس ایبل کر دی گئیں۔ مارکیٹوں سے رابطے ختم کر دیئے گئے حتی کہ میڈیشن کونسل بھی ڈس ایبل کر دی گئی ۔ اور آخر میں سبکدوش ہونے والے صدر نے ڈی جی ٹی او کو کیس فائل کیا کہ میں دو سال کے لئے منتخب ہوا ہوں لیکن کونسل مجھے عہدہ چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہی ہے کونسل اراکین نے بڑی سمجھ داری سے تمام صورتحال کو کنٹرول کیا اور چیمبر میں انتشار پھیلنے کے خدشے کو کنٹرول کیا اور موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی کے تیس اراکین میں سے انتیس اراکین نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیئے ۔ جسے سبکدوش ہونے والے صدر کے سامنے رکھا گیا اور مدت مکمل ہونے سے تقریباً ایک ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑنے پر مجبور کر ہو گئے۔ اور اپنی رٹ قائم رکھی گئی کہ کسی کو وعدہ خلافی کی اجازت نہ دی گئی ۔
اس طرح وقت سے تین ہفتے پہلے ہی نئے صدر سردار طاہر محمود ۔ سینیئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر محمد عرفان چوہدری منتخب ہوئے اور اگلے روز ہی حلف برداری کی تقریب ہوئی جبکہ جنرل باڈی اجلاس دو ہفتے بعد منعقد ہوا ۔ نومنتخب صدر سردار طاہر محمود ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن ایف ایٹ مرکز کے صدر – اسلام آباد اسٹیٹ انجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان ریالٹرز کے بھی صدر ہیں اور ٹریڈ پولیٹکس کا وسیع تجربہ ہے۔ سینئر نائب صدر طاہر ایوب اسلام آباد ہول سیل فروٹ مارکیٹ کے گذشتہ پندرہ بیس سال سے جنرل سیکرٹری ہیں اور عرفان چوہدری سٹیل مارکیٹ آئی ٹین تھری کے صدر اور آل پاکستان انجمن تاجران کے ایڈشنل سیکرٹری ہیں اور تاجر سیاست سے گہرا اور پرانا تعلق ہے،
صدر سردار طاہر محمود نے عہدہ سنبھالتے ہی آفس کا بائیو میٹرک لاک ختم کر دیا اور اپنا دفتر ممبران کے لئے اوپن کر دیا جس پر ممبران نے سکھ کا سانس لیا اور ٹاپ ایگزیکٹو تک ان کی رسائی ممکن ہوئی۔ صدر اور ان کی کابینہ نے اپنے اوقات کار میں اضافہ کر دیا اور اب اگلا مرحلہ سب کمیٹیوں کے چیرمین منتخب کرنے کا ہے وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس سے کیسے کام لینا ہے کمیٹیاں فعال کی جارہی ہیں اور میرٹ پر فیصلے کئے جارہے ہیں ہر کام کونسل کی مشاورت سے ہورہا ہے ۔ اگلا مرحلہ سی ڈی اے سمیت تمام اداروں سے بہتر تعلقات قائم کرنا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ان کے دور اقتدار میں اسلام آباد چیمبر اپنی بلندیوں کو چھوئے گا اور تمام مارکیٹوں اور آل پاکستان انجمن تاجران سمیت تعلقات میں بہتری آئے گی اور مارکیٹوں سے ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو گی ۔
