33.2 C
Islamabad

شاہد عمران کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد دبئی کے ایک ہفتہ کے دورے کے بعد واپس پہنچ گیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد دبئی کے ایک ہفتہ کے کامیاب دورے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گیا۔ واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد عمران نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھلے ہیں اور خلیجی خطے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت کی طرف سے وفد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے مشترکہ منصوبوں کے قیام، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے امارات کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور تنوع کو سراہا اور طویل مدتی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین