راولپنڈی: کشمیر اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی معروف این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ
(انسپاڈ) کے صدر اور سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے منگل کو یہاں سابق صدارتی مشیر اور ممتاز سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیت سردار زاہد عزیز مغل سے ان کی رہاہش گاہ پر ملاقات کی۔
ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں کشمیر کی تازہ تریں صورت حال، آزادکشمیر کے سیاسی معاملات، آمدہ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر تبسم نے سردار زاہد عزیز مغل کی قیام امن، انسانی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کی طویل کوششوں اور خدمات کے اعتراف کے طور پر انسپاڈ کی طرف سے سفیر امن کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
