اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے
بی ایس کمپیوٹر سائنس کا نیا نصاب 2025 تیار کر لیا ہے۔ نئے نصاب کو عالمی معیار اور انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ اس میں 14 خصوصی شعبے شامل کیے گئے ہیں
جن میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی اور کوانٹم کمپیوٹنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کو عملی تعلیم اور انڈسٹری سرٹیفکیشنز بھی دی جائیں گی تاکہ وہ گریجویشن کے بعد بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔ ایچ ای سی نے کمپیوٹنگ میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے۔
