24.9 C
Islamabad

صدر آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات, صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے ماحول پر بریفنگ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی سلامتی کے ماحول پر بریفنگ دی۔ انہوں نے صدر مملکت کو افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے پیدا ہونے والی حالیہ سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے فوری اور مناسب ردعمل سے بھی آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور افغان سرحد کے ساتھ سرحد پار حملوں کو تیزی سے پسپا کرنے میں ان کی چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین