26.7 C
Islamabad

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت امورِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،غزہ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، غزہ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے عرب و اسلامی ممالک کی جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین