24.9 C
Islamabad

غزہ میں امن کا منصوبہ فی الحال خونریزی کو روکنے کے لیے "بہترین” آپشن ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو:روس نے غزہ میں امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے، رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجویز کردہ غزہ میں امن کا منصوبہ فی الحال خونریزی کو روکنے کے لیے "بہترین” آپشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ تجویز مثالی نہیں ہے کیونکہ یہ غزہ پر توجہ تو مرکوز کرتی ہے لیکن بنیادی طور پر فلسطینی ریاست کے مسئلے کو پس پشت ڈالتی ہے، جو اصل تنازع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت پسند ہونے کی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اس وقت موجود سب سے بہتر آپشن ہے ، میرا خیال ہے کہ یہ منصوبہ ایک موزوں سمجھوتے کی طرح لگتا ہے جسے فریقین کی طرف سے قبول کیا جا سکتا ہے یا کم از کم یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ حقیقت پسندانہ ہے اگر فلسطینی اسے قبول کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک معاہدے کے لئے ترک، مصری، قطری، امریکی اور اسرائیلی مذاکرات کاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس عمل میں کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جس کی ضرورت ہو، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو ایک فلسطینی ریاست بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے، اب سب سے اہم چیز خونریزی کو روکنا ہے، اس لحاظ سے ٹرمپ کا منصوبہ امید دیتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین