28.6 C
Islamabad

امریکا کا پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ، پاکستان میزائل ایمریم کے خریداروں کی فہرست میں شامل

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کو جدید ایمریم میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے اور پاکستان میزائل ایمریم کے خریداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کے جاری کردہ خریداروں کی فہرست میں ترمیم کردی ہے اور اب کمپنی پاکستان کو بھی جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایمریم فروخت کرسکے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2 اعشاریہ 47 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 2 اعشاریہ5 ارب ڈالرز ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان سمیت 30 سے زائد ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ، پولینڈ، جرمنی، فن لینڈ، آسٹریلیا، رومانیہ، قطر، عمان، کوریا، یونان، سوئٹزرلینڈ ،پرتگال، سنگاپور، ہالینڈ، جمہوریہ چیک، جاپان، سلوواکیہ، ڈنمارک، کینیڈا، بیلجیم، بحرین، سعودی عرب، اٹلی، ناروے، اسپین ،کویت، سویڈن، فن لینڈ، کویت، سویٹزرلینڈ، ہنگری سمیت دیگر ممالک کی افواج کو عسکری سامان فروخت کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ میں امریکی فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایمریم اے آئی ایم۔ 120 جدید درمیانے فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہے جو ہر موسم میں نظر کی حد سے دور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل امریکی ایئر فورس، بحریہ اور امریکا کے اتحادیوں کے لیے بنایا جاتا ہے، یہ میزائل 40 ممالک خرید چکے ہیں، یہ میزائل ایف 15، ایف 16 فیلکن طیاروں اور ایف 18 فپر ہورنیٹ اور جدید ایف 35 سمیت متعدد لڑاکا طیاروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈی تھری 120 میزائل 180 کلومیٹر کی دوری تک مار کر سکتے ہیں، اسے چینی پی ایل 15 میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایمریم میزائلوں کے خریداروں کی فہرست میں شامل کرنے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی گرمجوشی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین