33.6 C
Islamabad

آذربائیجان۔پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ” آذربائیجان حلال بزنس فورم 2025“ کے تحت منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی نمائش میں نمایاں اسٹال، پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی تعلقات کے نئے دور کی بنیاد

باکو: آزر بائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ دوسرے”آذربائیجان حلال بزنس فورم 2025 ” کے تحت منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی نمائش میں آذربائیجان۔پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نمایاں انداز میں شرکت کی اور اپنا سٹال لگایا۔

چیمبر کے اسٹال نے نہ صرف شرکائ، بلکہ اعلیٰ سطح کے ملکی و غیرملکی مہمانوں کی بھی خصوصی توجہ حاصل کی۔ نمائش کے دوران آذربائیجان۔پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اسٹال کا نمایاں ملکی و غیرملکی شخصیات نے دورہ کیا جن میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی اقتصادی امور ڈاکٹر احمد کاویسا سینجینڈو، اردن کے سفیر عمر نہر، سی ای او سمیڈا سقراط امان رانا ، آذر بائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین، موسیاد آذر بائیجان کے رساد کبیرلی، آذربائیجان کے وزارتِ معیشت، تجارت، سیاحت، مذہبی امور، اور چیمبرز آف کامرس کے اعلیٰ نمائندگان کے علاوہ مختلف مسلم ممالک کے کاروباری رہنما اور سرمایہ کار شامل تھے۔

مہمانوں نے پاکستانی وفد کی جانب سے پیش کیے گئے حلال فوڈ، ٹیکسٹائل، ٹریڈ پروموشن، ٹیکنالوجی ایکسچینج اور انویسٹمنٹ انیشی ایٹوز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر آذربائیجان۔پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر وقار بختاوری نے کہا کہ مسلم امہ کو اس وقت حلال فوڈ انڈسٹری کی 4 ٹریلین ڈالر کی عالمی مارکیٹ میں اپنا شیئر بڑھانا اور مضبوط کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی اجتماعی قوت، سرمایہ اور وسائل کو بروئے کار لا کر اس صنعت کو فروغ دینا چاہیے۔ اس سے نہ صرف مسلم ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ اقتصادی خودمختاری اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی تعاون دن بدن مستحکم ہو رہا ہے، اور یہ فورم دونوں ممالک کے کاروباری طبقات کے لیے نئی سرمایہ کاری، شراکت داری اور حلال صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

نمائش کے دوران آذربائیجان کے مقامی میڈیا نے بھی سٹال کو بھرپور کوریج دی، جبکہ متعدد کمپنیوں نے چیمبر کے ساتھ جوائنٹ وینچرز میں دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے کاروباری رہنماﺅں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلامی ممالک کے درمیان حلال انڈسٹری کے فروغ، باہمی تجارت میں اضافے اور صنعتی و تکنیکی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستانی وفدمیں چیئرمین چیمبر و سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، اویس ستی، ملک شبیر اعوان، ناصر علی راکی، محسن خالد ملک، روحیل انور بٹ، عمر خیام عباسی، شمائلہ صدیقی، ملک عبدالعزیز، عابد بختاوری، اسد عزیز، یوسف راجپوت، حارث بختاوری اور فاطمہ حسن شامل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین