35.5 C
Islamabad

سرمایہ کاری پلیٹ فارم اے آئی ایم کانگریس کا آئندہ ایڈیشن اپریل 2026 میں دبئی میں ہوگا

دبئی: دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری پلیٹ فارم اے آئی ایم کانگریس  کے آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے مطابق کانگریس کا 15واں ایڈیشن 13 سے 15 اپریل 2026 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق اس کانگریس کا موضوع’’عالمی خوشحالی کی تشکیلِ نو: پائیدار اور جامع مستقبل کی طرف نئے سرمایہ کاری کے راستوں کا انکشاف‘‘ ہے جس میں بڑی معاشی تبدیلیوں کے دوران ترقی کی حکمتِ عملی، عالمی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور معاشی چیلنجز کے حل کے لیے اختراعی تجاویز پر توجہ دی جائے گی۔

وزیرمملکت برائے غیر ملکی تجارت اور اے آئی ایم کانگریس کے صدر ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کہا کہ دنیا اس وقت جغرافیائی، معاشی اور ٹیکنالوجی کے بڑے تغیرات سے گزر رہی ہے اور ایسے میں ممالک کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ وہ طویل المدتی حکمت عملی اپنائیں جو لچک، پائیداری اور تنوع پر مبنی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای ایسی معیشت کی تعمیر کر رہا ہے جو نہ صرف تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو بلکہ ان کا پیشگی اندازہ لگا کر مستقبل پر مبنی صنعتوں میں سرمایہ کرے اور کل کے ترقیاتی مراکز کے ساتھ شراکت داری کرے۔ڈاکٹر الزیودی نے بتایا کہ اس سال کانگریس کا فوکس تین بڑے ستونوں پر ہوگا جن میں گلوبل مارکیٹس، فیوچر اکانومیز اور نیکس جن شامل ہیں تاکہ مستقبل کی مضبوط اور متوازن معیشت کی تشکیل ممکن ہو۔

دبئی چیمبرز کے چیئرمین سلطان بن سعید المنصوری نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاری کا منظرنامہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، جہاں اختراعی بزنس ماڈلز، پائیدار اصولوں اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے قریبی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

اے آئی ایم گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر داؤد الشیزاوی نے بتایا کہ گزشتہ ایڈیشن میں 181 ممالک سے 15,800 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جو اس پلیٹ فارم پر عالمی برادری کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے گی اور ایسے معیاری مواد فراہم کرے گی جو معاشی چیلنجز کا حل پیش کرے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے معیشتوں کو تیار کرے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین