37.1 C
Islamabad

ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کا (کل) سے آغاز، غیر ملکیوں کی آمد شروع

نمائش میں بڑے پیمانے پر برآمدی سودے ہوں گے ‘ چیئرمین ریاض احمد، چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان

لاہور: پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی 41ویں عالمی نمائش کل(منگل) سے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں شروع ہوگی جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے،چیف ایگزیکٹو ٹریڈیلپمنٹ اتھارٹی پاکستان فیض احمد چدھڑ عالمی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

چیئرمین عالمی نمائش ریاض احمد اور چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔07سے09اکتوبر تک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں مختلف خطوں کے 40ممالک سے 100کے قریب غیر ملکی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جن کی آمد شروع ہو گئی ہے،غیر ملکی مہمانوں کو پاکستان آمد پر بہترین ہاسپیلٹی اور سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش میں پاکستا نی مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان نے 65سٹالز لگائے ہیں اور قوی یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائنوں سے مزین ہاتھ سے بنے پاکستانی قالینوں کی مصنوعات غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے میں کامیاب رہیں گی  ،ہم پر امید ہیں کہ عالمی نمائش کے موقع پر بڑے پیمانے پر برآمدی سودے ہوںگے جس سے یہ صنعت دوبارہ عروج حاصل کرے گی اورروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

چیئرمین عالمی نمائش ریاض احمد اور چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان نے مزید کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں جس کے ذمہ داران نے ہر موقع پر اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہے ،ایونٹ کی کامیابی کیلئے بھرپور مشاورت سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں  ۔تین روزہ عالمی نمائش کو غیر ملکی خریداروں سے مضبوط روابط کا ذریعہ بنائیںگے ، پاکستانی مینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور غیر ملکی خریداروں کے درمیان ون ٹو ون ملاقاتیںبھی ہوں گی ، پاکستان آنے والے غیر ملکی خریداروںکے ذریعے نئے رجحانات سے آگاہی حا صل کر کے مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے سر گرمیاں شروع کی جائیں گی جس کے یقینی طو رپر دورس نتائج ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین