36.3 C
Islamabad

تجاوزات کے مستقل خاتمے کے فیصلے پر کڑا پہرہ دینا ہوگا’شہزاد اشرف بھٹی

پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے پیشرفت خوش آئند ہے ‘ سینئر رہنما انجمن تاجران پاکستان
لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے اپنے فیصلے پر کڑا پہرہ دینا ہوگا ،حکومت کی جانب سے وعدے کے مطابق پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے عملی پیشرفت کرنا خوش آئند ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتوں کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈائون کئے گئے لیکن سیاسی مداخلت اور رشوت ستانی کی وجہ سے کامیابی ممکن نہیں ہو سکی ۔ہم کسی کے کاروبار کے مخالف نہیں لیکن دوسرے کے کاروبار ، ٹریفک کی روانی اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کی حمایت نہیں کی جا سکتی ، حکومت کو تجاوزات کو مستقل ختم کرنے کے اپنے فیصلے پر کڑا پہرہ دینا ہوگا ، متعلقہ افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ تجاوزات ختم کرنے میں کسی بھی سیاسی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں ، اہلکاروں کی جانب سے رشوت لینے کی صورت میں بھی کڑی سزائیں تجویز کی جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ کے لئے بھی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس دیرینہ مسئلے سے نمٹنے کے لئے بھی اپنا عزم دکھا رہی ہے جس پر انہیںخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین