26.7 C
Islamabad

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق پہلی پالیسی برقرار رہے گی، بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایشیا کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کو بھی سیاست میں گھسیٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے  پر ہماری پالیسی وہی ہے جو  پچھلے ہفتے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا لیکن اس بات کی کوئی یقین دہانی نہیں دی جا سکتی کہ بھارت اور پاکستان کی کھلاڑیاں آپس میں ہاتھ ملائیں گی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ  پانچ اکتوبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین