26.7 C
Islamabad

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ‏ "صمود غزہ فلوٹیلا”پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی مذمت، تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‏”صمود غزہ فلوٹیلا”پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کیا ہے۔ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضاہے۔

اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان بے لوث کارکنان کا واحد جرم بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لےکر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین