24.9 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس, وطن واپسی پر مذاکرات کے عمل کی نگرانی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے وطن واپسی پر مذاکرات کے عمل کی نگرانی کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں شہریوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا  اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کی جانب سے پولیس پر حملے کیے گئے تھے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 100زخمی ہوگئے تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین