25.4 C
Islamabad

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات،تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،چیئرمین پیاف

لاہور :وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانڈسٹریل ایسوسی ایشن فرنٹ( پیاف) کے چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم مقام پر واقع اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

تاریخ کے اس اہم موڑ پر امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی اور مضبوطی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، امریکی مارکیٹ تک تجارتی رسائی بڑھانے اور اقوام عالم میں پاکستان کی پوزیشن اور موقف کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار ہو گی اور دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین