28.6 C
Islamabad

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیرونس نوشینہ مبارک کی ملاقات ، پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیرونس نوشینہ مبارک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرونس نوشینہ مبارک نے پاکستان میں حالیہ سیلاب، متاثرین کی بحالی اور ان کی مشکلات میں تخفیف کی کوششوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بیرونس مبارک کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین