35.5 C
Islamabad

پاکستان-کویت پہلی تاریخی ٹیک کانفرنس کا انتہائی کامیاب انعقاد، دونوں ممالک کے سرکردہ آئی ٹی لیڈرز ، انوویٹرزاور پالیسی سازوں کی شرکت

پاکستان-کویت پہلی تاریخی ٹیک کانفرنس کا انتہائی کامیاب انعقاد، دونوں ممالک کے سرکردہ آئی ٹی لیڈرز ، انوویٹرزاور پالیسی سازوں کی شرکت, آئی ٹی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون میں اہم سنگ میل

کویت رپورٹ: محمد عمر,میڈیا کوریج: عمران ظفر

پاکستان- کویت ٹیک کانفرنس 2025 کویت کے ریڈیسان ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ یہ کویت کی تاریخ کی انتہائی کامیاب ترین ٹیک کانفرنس تھی، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ آئی ٹی لیڈرز ، موجدین( انوویٹرز ) اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی بزنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تاریخ کی پہلی کانفرنس تھی جو انتہائی کامیاب رہی اور یہ آئی ٹی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون میں اہم سنگ میل ہے۔

سٹرا ( CITRA ) کویت کے چئیرمین خالد الزمیل نے کویت حکومت کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مدد کرنے کیلئے بے تاب ہیں اور ماہرین کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کویت اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا پہیہ چلتا رہے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل تعاون آرگنائزیشن ڈاکٹر ھجرالھدوئی نے آرگنائزیشن کی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبہ میں با اختیار بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ان کا عزم ہے۔

پاکستان سے آنے والے وفد کی اہم رکن اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان ٹیک کانفرنس آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گی اور ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کو پاک کویت ٹیک کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کانفرنس میں شرکت کرنے والی پاکستان اور کویت کی آئی ٹی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی ٹی کانفرنس کے بڑے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور دونوں ممالک میں آئی ٹی کے شعبہ میں بزنس کو فروغ حاصل ہو گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین