فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی. ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی ہے اور یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214Aکے تحت کیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اورعام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔

