28.6 C
Islamabad

ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر24.8فیصدکااضافہ

اسلام آباد :ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر24.8فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تااگست کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 22.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 18ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اگست میں ناروے سے ترسیلات زرکاحجم 10.6ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 11.9ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 8.6ملین ڈالرتھا،

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 6.352ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.936ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین